اوکاڑہ،قاری ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی

Published on August 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

ریسکیو 1122 کی بروقت کاروائی ، ہسپتال میں پھنسے 35 مرد و خواتین کو باہر نکال لیا
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز) اوکاڑہ شہر کے مشہور ومعروف قاری ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ہسپتال میں پھنسے 35 مرد و خواتین نومولود بچوں کو جان پر کھیل کر ہسپتال سے باہر نکال لیا اور آگ پر قابو پالیا تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی قاری ہسپتال میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہے اور عورتیں، بچے، اور بزرگ ہسپتال کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے 04 ایمبولینسز, 03 فائر وہیکلز اور 01 ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر، ان تھک کوشش کر کے تربیت یافتہ ریسکیو ٹیموں نے ہسپتال میں پھنسے 35 افراد کو بحفاظت نکالا جن میں سے 23افراد(عورتیں18، نومولود بچے 03، مرد02) کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی، ڈی ایچ کیو سائوتھ سٹی، عبد الحمید سرجیکل ہسپتال اوکاڑہ میں منتقل کر دیا اور آگ پر قابو پا لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes