بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے طلال چوہدری

Published on August 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے۔عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے، فیصل آباد سے رہنما مسلم لیگ ن طلال چوہدری کا بیان۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی تو سوالات اٹھیں گے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جرم ثابت ہوچکا، سزا کا تعین ہونا باقی ہے، عمران خان کو حساب دینا ہوگا اور جیل بھی جانا ہوگا۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی باتوں سے لگتا ہے کہ عمران خان قانون سے بالاتر ہے، بھارت اور امریکا سے پیسے لینے والے کو سزا نہ ملی توسوالات اٹھیں گے۔طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی جیبیں امریکی اور اسرائیلی پیسے سے بھری ہوئی ہیں، عمران خان نے فارن فنڈنگ سے انتخاب لڑے، دھرنےدیے، ڈالر اور گاڑیاں امریکا سے لے رہے ہیں اور اوپر سے شور مچا رہے ہیں، عمران خان 100 جلسےکرلیں، پی ڈی ایم ہی انتخابات کا فیصلہ کرےگی، عمران خان نا اہلی اور سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمت کرکے ایکس وائی کی بجائے بندوں کے نام لیں، پنجاب میں خادم اعلیٰ کی جگہ ڈاکو اعلیٰ لگا دیا، جو شجاعت حسین کا نہ ہوسکا وہ آپ کا کیا ہوگا۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy