راولپنڈی (یواین پی) شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان کےعلاقے میر علی میں فوجی قافلے کو تخریبی کارروائی کا نشانہ بنایا جس کے دوران 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔شہادت پانے والوں میں لانس نائیک شاہ زیب ،لانس نائیک سجاد شامل ہیں جبکہ حملے میں سپاہی عمیراور سپاہی خرم بھی شہید ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خود کش حملہ آور اور سہولت کاروں کا پتہ چلایا جارہا ہے ، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔