اسلام آباد(یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف نے پُرامن یوم عاشور پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وزارت داخلہ، صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے عاشورہ پُرامن ماحول میں منایا گیا۔ پولیس، رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے افسران اور جوانوں کو شاباش۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک سے ہی پُرامن انداز میں یہ دن مکمل ہوا، آپ سب پر فخر ہے۔