کراچی (یواین پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ سمندر میں شدید طغیانی بھی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں آج سے تیرہ اگست تک مون سون کے نئے اسپیل سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔