بورے والا(یواین پی)پی ٹی آئی تحصیل بورے والا کی نئی تنظیم سازی کے بعد عہدیداران کا اعلان کردیا گیا،غلام مصطفی بھٹی تحصیل صدر اور محمد رمضان جٹ جنرل سیکرٹری نامزد،پی ٹی آئی ساوتھ پنجاب کے صدر عون عباس بپی کی ہدایت پر ضلعی صدر پی ٹی آئی اورنگ زیب خاں کھچی نے تحصیل بورے والا کی تنظیم نو کرکے کے نئے عہدیداران کا اعلان کردیا جسکے مطابق سابق تحصیل نائب ناظم غلام مصطفی بھٹی کو صدر اور محمد رمضان جٹ کو جنرل سیکرٹری تحصیل بورے والا نامزد کردیا ہے دیگر عہدیداران میں علی سفیان سلدیرا،محمد امجد گورایہ،ملک فرقان یوسف ایڈووکیٹ اور راشد محمود گجر سینئر نائب صدور، چوہدری اعجاز اسلم ملک صابر اعوان،حافظ مرزا محمد امجد کو نائب صدور، سکندر چشتی،محمد شہباز سلیمی آرائیں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری،مہصم پرویز اعوان،رانا بشارت علی،امتیاز احمد،محمد وسیم نور ڈپٹی جنرل سیکرٹری،بلال اصغر ایڈووکیٹ،شہباز بھٹہ ایڈووکیٹ،مہر علی نواز جوائنٹ سیکرٹری،اعجاز احمد ڈھڈی سیکرٹری انفارمیشن جبکہ محمد اشرف گجر ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری مقرر کردیئے گئے۔