بوریوالہ ،ملی بھگت سے بجلی کی چوری جاری،کوئی پوچھنے والا نہیں ،اعلی حکام نوٹس لیں

Published on August 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 522)      No Comments

بورے والا (لیاقت علی آرائیں)نوائی علاقہ اڈہ ما نا موڑ بوریوالا میں المدینہ گارڈن ٹاؤن اضافی آبادی رقبہ چک نمبر 203 ای بی چھوٹی بوریوالا میں جاز ٹاور کھمبا کی لائٹ نمائندہ ساجد علی جٹ گارڈ اور سپر وائزر آصف علی جٹ سکنہ چک نمبر 265 ای بی نے پورے ٹاؤن میں پر منتھ لیکر عرفان، خان محمد ولد اکبر،مشتاق جمو ں ، فقیر حسین عرف پھیرا ولد بشیر احمد ،عمر مستری ولد بابا رفیق حقے والا ،ماسٹر مشتاق مغل ، عمر ،عثمان ولد رشید احمد ، با با نذیر عرف جیرو وغیرہ کی بجلی چلا رکھی ہے جو کہ سر ا سر چوری اور دیدہ دنشتہ بدمعاشی ہے اور جاز ٹاور کمپنی کی طرف سے کسی کو بھی بجلی دینا جرم ہے جو کہ آصف سپر وائزر ساجد گارڈ نے اپنے نا جائز اختیارات استعمال کر تے ہوئے ایک آدمی محمد اقبال نامی شخص کوانچارج بنا یا ہو اہے جو کہ پورے ٹاﺅن کی ریکوری کر تا ہے اور مختلف رقم اپنی مرضی کی وصول کر تا ہے اگر کوئی شخص اس کی بات نا مانے تو اس کی بجلی بھی کاٹ دیتا ہے ۔محکمہ واپڈاکی کھلی کر پشن لائن مین ، میٹر انسپکٹر ایس ڈی او ،ایل ایس اور ایکسین واپڈا بوریوالا کی مکمل آشیر باد کی وجہ سے بغیر منظوری بغیر ٹرانسفارمر بجلی چل رہی ہے صرف اور صرف رشوت کے بازار سے گرم ہے بوریوالا میں ایک عجیب منظر ہے اور کوئی بھی آفیسراپنی ذمہ داری نہیں کر تا اعلیٰ افسران سے اہل علاقہ کی پر زور اپیل ہے کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور کاروائی کر تے ہوئے ملزمان کو کیفر کر دار تک پہنچا یا جاوے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes