میں پوچھنا چاہتا ہوں کون ہے جو عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے۔ مصدق ملک

Published on August 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان ٹی وی پر آکر لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کون ہے جو عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کون ہے جو عمران خان کو فوج سے لڑانا چاہتا ہے، شہبازگل نے نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کی، کیا ہمارے کہنے پر شہبازگل نے بیان دیا؟ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا جو ٹرینڈ چلاتا ہے کیا وہ ہمارے کہنے پر چلاتا ہے؟ عمران خان نے بھارت جا کر پاکستان کیخلاف بات کی تھی، عمران خان ٹی وی پر آکر لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں، کیا شہدا کیخلاف منفی ٹرینڈ ہمارے کہنے پر چل رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog