اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور اور امنگوں کا ترجمان ہے اس کے جشن آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں کیا جائے ضلع کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے جشن آزادی کی تقریبات میں ہر شعبہ زندگی کے لو گوں کو شامل کیا جائے ضلع کے تمام سرکاری ادارے باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کرین ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری جشن آزادی کی تقریبات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز وڑائچ نے کہا کہ تمام سرکاری محکمے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں جشن آزادی کی تقریبات کو جو ش و جذبہ سے منائیں اور اس سلسلہ میں حکومتی ہدایات کی روشنی میں اقدامات کو حتمی شکل دی جائے جشن آزادی کی تقریبات کو بھر پور ملی جوش جذبہ سے منانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی کے لوگوں کی ان تقریبات میں بھر پور طریقہ س شمولیت کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں ۔