ہر سال کی طرح اس بار بھی 14 اگست کی بھرپور تیاریاں بتارہی ہیں کہ پاکستانی زندہ قوم ہے
اسلام آباد (یواین پی) جشن آزادی میں صرف ایک دن باقی ہیں۔ شہر شہرخریداری جوش و خروش سے جاری ہے۔اسلام آباد میں ہر طرف لگے سبز ہلالی اورکشمیری پرچموں کی بہار ہے۔ چودہ اگست آنے میں چند ہی دن باقی ہیں جہاںدیکھو آزادی کے جشن کی دھوم مچی ہے۔اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی سڑک کنارے لگے سٹالز شہریوں کو وطن سے محبت کے جذبے کو جگا دیتے ہیں جو پرچماور جھنڈیاں لینے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ پاکستان زندہ باد۔۔ پاکستان پائندہ باد۔۔ کا نعرہ لگاتے نونہال پاکستان کے رنگ میں نظر آ رہے ہیں۔سٹالز ہولڈرز بھی سبز ہلالء پرچم کی سالمیت اور کشمیری بھائیواں کیساتھ ہمدردی کرنے میں پیچھے نہیں۔آزادی کا دن۔۔خوشی کے لمحات۔۔ہر سال کی طرح اس بار بھی 14 اگست کی بھرپور تیاریاں بتارہی ہیں کہ پاکستانی زندہ قوم ہے۔