بورے والا(یواین پی) تھانہ صدربورے والا کے نواحی گاوں 265/ ای بی کے فیکٹری ملازم امجد کی 6 سالہ معصوم بیٹی امان فاطمہ گزشتہ شام گھر سے دوکان پر کاپی لینے گئی واپس نہ آئی جسکی اطلاع پر تھانہ صدر نے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا ساری رات بچی کی تلاش جاری رہی لیکن آج صبح بچی کی نعش گاوں کے ایک تالاب میں تیرتی ہوئی نظر آئی جس پر ریسکیو 1122 نے نعش تالاب سے نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اووہاڑی رانا شاہد پرویز موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6 سالہ امان فاطمہ کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے اور اسکے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اس واقعہ پر مقامی شہریوں نے شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔