رحیم یارخان(یواین پی)پرنسپل شیخ زیدکالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹرمحمدسعیدنے کہاہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے رحیم یارخان کے لوگوں کوشیخ زیدہستال اورکالج کاتحفہ دیاگیاہے اور850بیڈزپرمشتمل شیخ زیدہسپتال میں تین صوبوں سے تعلق رکھنے والے سندھ،بلوچستان اورپنجاب کے لوگ اس ہستال سے طبی سہولیات حاصل کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزڈسٹرکٹ باررحیم یارخان میں اپنے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال کی تعمیروتوسیع کاسلسلہ جاری ہے آ ئندہ سال میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہستال کی عمارت کومنہدم کرکے ساٹھ کروڑروپے کی لاگت سے نیاہستال بنایاجائے گاجس میں دل کے امراض کامکمل یونٹ نصب کیاجائے گاانہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے ضلع رحیم یارخان کی عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی کے لیے خاطرخواہ فنڈزدئیے جارہے ہیں علاوہ ازیں ہسپتال کومخیرحضرات کی طرف سے امداد بھی حاصل ہورہی ہے جس سے نادار،غریب اورمستحق مریضوں کاعلاج معالجہ مفت کیاجارہاہے انہوں نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں انجیوگرافی،انجیوپلاسٹی کی سہولیات بھی موجودہیں انہوں نے کہاکہ اس ہسپتال سے ہرماہ ایک لاکھ تیس ہزارمریض علاج معالجہ کی سہولتیں حاصل کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ہسپتال کے ڈاکٹروں کارویہ واقعی درست نہیں اس سلسلہ میں اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے ایک اورسوال کے جواب میں بتایاکہ کسی بھی ڈاکٹرکوپرائیویٹ پریکٹس کرنے سے نہیں روکاجاسکتادراصل پرائیویٹ پریکٹس کوکامیاب کرنے کے لیے ڈاکٹروں کے ایجنٹ اورٹاؤٹ ہسپتالوں کے باہرموجودہوتے ہیں جومریضوں کے لواحقین کوحراساں کرکے پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرف لے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ یہ میراآپ کااورعوام کافرض ہے کہ وہ ایسے ٹاؤٹوں کاقلع قمع کرنے کے لیے اپناکرداراداکریں انہوں نے کہاکہ ڈسٹرکٹ بارکی طرف سے پیش کیے جانے والے مطالبات کے بارے میں بورڈآف منیجمنٹ میں باقاعدہ تحریک چلائی جائے گی اوراس کی منظوری کے بعد وکلاء کوعلاج معالجہ کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔