ایبٹ آباد ( یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کی ضلعی کابینہ ہدوڑہ بانڈی کے مقام پر حاجی انور عباسی امیدوار حلقہ پی کے 45کی رہائش گاہ پر گرینڈ جرگہ میں شرکت کرے گی ۔ جس میں امید کی جارہی کہ حاجی انور عباسی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان کے حق میں دستبرداری کا اعلان کریں گے۔ امیدوار ہم خیال گروپ حاجی انور عباسی نے کہا ہیکہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی کے 45کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔ میری زندگی اور سیاست کا منشور حلقے کے عوام کی خدمت ہے جو ہر صورت میں جاری و ساری رکھوں گااور حلقے کے عوام کی مشاورت سے علی اصغر خان کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا باقاعدہ اعلان آج جمعرات کے روز گرینڈ میں کیا جائے گا جس میں تحیریک انصاف کے امیدوار علی اصغر خان ، ضلعی صدر سردار شیر بہادر، جنرل سیکرٹری جان محمد قریشی ، سردار محمد یعقوب ، حافظ جاوید عباسی ، سید محبوب شاہ ، سردار سلیم ، سردار مسعود و دیگر شرکت کریں گے۔ جبکہ عمائدین علاقہ سردار علی خان، حاجی عبدالغنی ، اشرف خان دبن، بابو دلدار ، عبدالرحمٰن عباسی ، نذیر عباسی ، عارف تارکوٹی ، سردار سجاد ، فقیر محمد بانڈی پہاڑ و دیگر مہمانوں کا بھرپور استقبال کریں گے اور متعدد اہلیان علاقہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔