قاہرہ: (یواین پی) مصر کے ایک چرچ میں آگ لگنے اور بھگدڑ مچنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اہرام مصر کے لیے مشہور الجیزہ شہر میں پیش آیا جہاں ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے 5 ہزار افراد جمع تھے۔حکام کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شارٹ ساکٹ کے باعث پیش آیا، آگ چرچ کے داخلی دروازے پر لگی تھی جس کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر بچے ہیں جو بھگدڑ میں پاؤں تلے آکر مارے گئے۔