پاکستان کامصر میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس

Published on August 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان نے مصر میں آگ لگنے کے المناک واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس، ہمدردی اوریکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے مصر کے گیزا گورنریٹ کے ابوسفین چرچ میں آگ لگنے کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں، پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں مصر کی حکومت اور برادر عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy