ہر شہری ایک پودا لگانے کی روایت قائم کرے تاکہ گرین پاکستان کی منزل حاصل ہوڈویژنل کمشنر زاہد حسین

Published on August 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)جشن آزادی منانے کا تقاضا ہے کہ آئندہ نسل کو سرسبزو شاداب اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر شہری ایک پودا لگانے کی روایت قائم کرے تاکہ گرین پاکستان کی منزل حاصل ہو۔یہ بات ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کے موقع پر محکمہ جنگلات کے زیراہتمام کمشنر کمپلیکس میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔آرپی او عمران مسعود،ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ،ارکان اسمبلی شکیل شاہد اور فردوس رائے نے بھی پلانٹیشن میں حصہ لیا۔ڈویژنل کمشنر نے شرکاءکو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی سختیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے جس کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر وجیہہ الدین نے کہا کہ شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے اور یوم آزادی کے اہم موقع پر شہریوں کی آگاہی کیلئے پودے لگائے اور تقسیم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لگائے گئے پودے کی بقاءو دیکھ بھال کیلئے بھی متعلقہ سٹاف کو متحرک رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شجرکاری کیلئے مقامی صنعتکاروں اور کاروباری افراد کا خاطر خواہ تعاون حاصل ہے جوکہ ان کی درختوں سے محبت کا گہرا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes