ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ )ناھیا برادری ٹھٹھہ کی جانب سے 75ویں یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں کیک کاٹ کر پاکستان کی سلامتی کلئے دعائیں مانگی گئی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی ناہیا برادری کے معزز شخصیت فقیر عبدالستار طاہری کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اس تقریب میں ارشاد حسین ناہیو سکندر انیس ستار شھزاد اقبال وحید جمن یاسر نثار امیر کمون نصیر شبیر ذیشان شمس ناہیو سمیت بڑی تعداد میں ناہیو برادری کے لوگ موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالستار طاہری عرف ناتو ناہیو نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی آزادی اور دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا پاکستان جیسا عظیم ملک ایک دن میں وجود میں نہیں آیا اس کے پیچھے لازوال قربانیوں کی ی داستان ہے ،بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں بر صغیر کے مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کا پھل نصیب ہوا ، وطن عزیز کی آزادی سے لے کر دشمنوں کی جانب سے کئی جنگیں مسلط کرنے کے ساتھ سازشیں بھی کی گئی لیکن لازوال قربانیوں کے باعث ہمارا وطن قائم و دائم ہے تقریب کی آخر میں افواج پاکستان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔