شکاگو ایئر پورٹ کے قریب گہرے دھوئیں کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ

Published on May 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 775)      No Comments
11111شکاگو ۔۔۔شکاگو ایئر پورٹ کے قریب گہرے دھوئیں کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں ۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول سنٹر کے ارد گرد شدید دھوئیں کے باعث اوہارے انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور مڈوے ایئر پورٹ پر پروازوں کی آمدو رفت تین گھنٹے کیلئے معطل کردی گئی جبکہ دھواں ایئر گاڑی کے ایئر کنڈیشنگ سسٹم میں خرابی کے باعث پھیلا تاہم گاڑی آگ لگنے سے محفوظ رہی۔ ترجمان کے مطابق پروازوں کی آمدورفت ٹریفک کنٹرول روم میں دھواں داخل ہو جانے کے باعث معطل کی گئی جس سے 700 کے قریب پروازیں متاثر ہوئیں اور اندرون و بیرون ملک جانے والی بیشتر پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes