لاہور(یواین پی)روٹرڈیم.ہالینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)منگل کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے ہالینڈ میں موجود ہے۔گرین شرٹس کو مایہ ناز بلے باز بابراعظم لیڈ کریں گے جبکہ میزبان ٹیم سکاٹ ایڈورڈز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا ون ڈے 18 اور تیسرا اور آخری میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تینوں میچز ہیزل ویگ سٹیڈیم،روٹر ڈیم میں کھیلے جائیں گے۔