سیؤل۔۔۔جنوبی کوریا میں ایک اور تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ ملا ہے۔ حکام کے مطابق سیؤل کے جنوبی مضافات کی پہاڑیوں میں ڈرون کا ملبہ پایا گیا۔ جنوبی کوریا میں پہلے بھی تین ڈرونز کا ملبہ ملا تھا۔ جن کی تحقیقات جاری ہیں ۔ حکام نے بتایا ہے کہ فوج کی تحقیقاتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ڈرون کب تباہ ہوا تھا۔ وزارت دفاع نے کہا ہے کہ امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق پہلے تین ڈرون شمالی کوریا سے چلائے گئے تھے