سرکاری سول اسپتال مکلی مقتل گاہ بن گئی،مختلف ٹیسٹ فیسوں کے بغیر ناممکن

Published on August 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 98)      No Comments

ٹھٹھہ ( یواین پی / حمید چنڈ )سرکاری سول اسپتال مکلی مقتل گاہ بن گئی، کچھ روز قبل بیدردی سے قتل ہونے والی لڑکی گلناز جوکھیو کے ورثا سے لعش کے ایکسرے کی چارجز وصول کی گئی، تفصیلات کے مطابق: کچھ روز قبل ٹھٹھہ کے کوہستانی گاؤں علی احمد جوکھیو میں چچا زاد بھائی نے گولیاں مار کر نوجوان لڑکی گلناز جوکھیو کو قتل کردیا تھا جس کا لعش سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا وہاں قائم ڈانگنوسٹک سینٹر سے مقتول گلناز جوکھیو کے ورثا سے لعش کے ایکسرے کی مکمل چارجز وصول کی گئی، سندھ سرکار نے عوام کو بہتر رلیف فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مکلی کے انتظامات نجی آرگنائزیشن مرف کے حوالے کر رکھے ہیں جس کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلین روپیس کے اضافی فنڈ بھی دیے جا رہے ہیں مگر ظلم کے داستان روز بہ روز عوام کے حصے میں آ رہے ہیں، غریب مستحق مریضوں کو مفت صحت کی سہولیات میسر کرنے کے بجائے اسپتال کو مکمل پرائیویٹ طور پر استعمال کیا جارہا ہے، شہریوں سے ہونے والی ناانصافیوں کے قصے تو معمول ہیں پر بیدردی سے قتل ہونے والی قوم کی معصوم بیٹی سے سرکاری اسپتال میں ظلم سندھ سرکار اور محکمہ صحت کے منہ پر تماچہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes