اسلام آباد(یواین پی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 5 مریض انتقال کرگئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 5افراد انتقال کر گئے جبکہ 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے19 ہزار312 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 526 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 156 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.72 ریکارڈ کی گئی۔