اسلام آباد۔۔۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے مطالبہ کیا ہے کہ بچیوں کی عزتیں بچانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر کے قوانین کو سخت سے سخت بنایا جائے۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ گزشتہ روز مانسہرہ میں ایک بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، آئے روز ایسے افسوسناک واقعات رونما ہو رہے ہیں، ہم اس کی مذمات کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قوم کی بچیوں کی عزتیں بچانے کے لئے ایک کمیٹی قائم کر کے قوانین کو سخت سے سخت بنایا جائے۔