جاگیر دارں، وڈیروں نے غیروں سے مل کر حقیقی آزادی کے ثمرات سے عوام کو محروم رکھا۔کامل علی آغا

Published on August 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

لاہور(یو این پی)مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر کامل علی آغا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے ہر قسم کی قربانیاں دے کر 75 سال قبل ایک آزاد وطن پاکستان حاصل کیا لیکن ملک پر جاگیر داروں وڈیروں نے غیروں سے مل کر حقیقی آزادی کے ثمرات سے بھی عوام کو محروم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم متحد ہوکر حقیقی آزادی کے لیے تیار ہوچکی ہے جو اپنے ووٹ کے ذریعے ایسا انقلاب لانا چاہتی ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی سوچوں کے مطابق ہو اور ہر شخص کو قانون و آئین کے مطابق یکساں حقوق میسر ہوں حکمران بیرونی آقاوں کی خوشنودی کے لیے نہیں اپنے ملک اور عوام کی سلامتی اور ترقی کے لیے کام کریں. انہوں نے کہا کہ با اختیار لوگوں کے لئے احتساب کا سخت قانون بنایا جائے کیونکہ کرپشن ختم کیے بغیر کوئی ملک حقیقی آزادی حاصل نہیں کر سکتا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog