فاروق آباد (یو این پی)فاروق آباد کے قریب ملٹی نیشنل آئل ریفائنری کمپنی ”پارکو“ کی مین پائپ لائن میں آہنی کلپ لگاکر کروڑوں روپے کا تیل چوری کرلیا ہے جس پرفاروق آباد،ماچھی کے11 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا (پاک،عرب آئل ریفائنری) پارکو کے ماچھیکے میں قائم آئل ڈپو میں تیل کی ترسیل کیلئے کراچی سے براستہ محمود کوٹ اور ماچھکے کے میں تیل سپلائی جاتی ہے گذشتہ روز مین پائپ لائن میں پریشر کم آنے پر جب سرچنگ ٹیم نے سپروائزر صفدر اقبال کی نگرانی میں پائپ لائن کا وزٹ کیا تو کمپنی کے (362.88) کلومیٹر اوورسیم نالہ کے قریب پائپ لائن ٹیمپر تھی اور اس میں آہنی کلپ لگا کر کروڑوں روپے کا تیل چوری کیا جارہا تھا اور موقع پر تقریبا11 افراد موجودتھے جن میں فاروق آباد کی اہم شخصیات اور پٹرول پمپ مالک بھی شامل ہیں تھانہ صدر پولیس نے محمداعجا ز منیر کی رپورٹ پر فاروق آباد، ماچھی کے سمیت دیگر علاقوں کے رہائشی رفیق، بلال،دؤادسمیت درجن سے زائد افراد شامل ہیں جبکہ پارکو ٹیم کے چھاپے کے دوران ڈائریکٹ ٹینکوں میں تیل بھرتے ہوئے پٹرول پمپ مالک عملہ کی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز منیر نے کہاکہ پارکو ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور یہ قومی اثاثہ ہے عوام (پاک عرب آئل ریفائنری) کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائیں تاکہ ملکی معیشت مضبوط سے مضبوط تر ہوسکے اس موقع پرڈی ایس پی طارق ظفر گجر،انسپکٹر منصب دار گورائیہ،صفدر اقبال وڑائچ،ریاست علی گوندل،محمد یاسین جوئیہ، حوالدار رانا محمد جمیل،یاسین بٹ،ظفر حیات، محمد نواز چوہدری،خرم شہزادودیگربھی موجودتھے۔