ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

Published on August 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز، پنجاب لاہور اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میئرز خالد جاوید بھٹی کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ انہوں نے وہاں پر موجود اوزان و پیمائش کے پیمانہ جات کو چیک کیاکم ناپ تول والے پیمانہ جات کوبحق سرکار ضبط کر لیا گیا اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناپ تول کی کمی میں ملوث افراد کے چالان معزز عدالت کو ارسال کر دے گئے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ناپ تول میں کمی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور کسی کو بھی ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ان کا مزید کہنا تھ کہ دوران ماہ ناپ تول میں کمی کرنے والے افراد کے چالان معزز عدالت کو بھجوائے گئے اور بھاری جرمانہ جات بھی کروائے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme