اوکاڑہ (یو این پی /شیخ ندیم شیراز )نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس اور ریسکیو 1122,سول ڈیفنس,لوکل پولیس کے تعاون سے موک ایکسرسائز کا اہتمام تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے بیٹ 14 رینالہ میں موک ایکسرسائز کا انعقاد، موک ایکسرسائز کا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے، ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس محمد ندیم کے احکامات کے مطابق اور سیکٹر کمانڈر شہباز عالم کی ہدایات کی روشنی میں بیٹ کمانڈر میڈم سائرہ طارق کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ٬سول ڈیفنس ٬لوکل پولیس کے تعاون سے ٹریننگ کورس کا اہتمام کیا گیا جس میں ریسکیو 1122 کی جانب سے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے سٹاف کو فائر سیفٹی ٹریننگ دی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے میڈم سائرہ طارق، ایڈمن آفیسر پرویز اقبال، و دیگر سٹاف کی شرکت۔