اوکاڑہ،بچھڑے ہوؤں کو اپنوں سے ملانا صدقہ جاریہ ہے ۔سیکٹر کمانڈر شہباز عالم

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے سات سالہ بچے کو اپنے والدین سے ملوا دیا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے دوران پٹرولنگ ایک چھوٹے بچے کو جس کی عمر تقریباً7سال تھی کو جناح ٹرمینل کے قریب نیشنل ہائے پر کھڑے روتے ہوئے پایا تو سینئر پٹرولنگ آفیسر آصف ایوب نے بچے کے قریب جاکر اس سے رونے کی وجہ پوچھی اور دلاسہ دیا جس پر بچے نے بتلایا کہ وہ گھر کا راستہ بھول گیا ہے اور اس کا نام محمد سانول ولد خضر عباس سکنہ جلال پور ضلع ملتان ہے جس پر ڈی ایس پی موٹروے راؤ حسنات اور ایڈمن آفیسر فرخ اقبال نے اس کے والد سے رابطہ کیا جس پر اس نے بتلایا کہ میرا بیٹا صبح 5 بجے سے گھر سے غائب تھا اورہم سب گھر والے اور اہل محلہ بہت پریشان تھے اور اس کو صبح سے ڈھونڈ رہے تھے آپ لوگوں کا بہت شکریہ کہ آپ نے میرے بیٹے کو ہم سے ملوا دیا ۔میں ابھی آپ کے پاس اپنے بیٹے کو لینے آرہا ہوں جس پر بچے کو ضروری قانونی کاروائی کے بعد اس کے والد خضر عباس کے حوالے کردیا گیا۔سیکٹر کمانڈر اوکاڑہ شہباز عالم نے پٹرولنگ آفیسر اور ایڈمن آفیسر کی اس کاوش کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes