کراچی (یواین پی) سونے کی قیمتوں میں اضافے کس رجحان ہفتے کے آخری کاروباری روز بھی جاری رہا،مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 600 روپے تولہ تک مہنگا کردیا گیاـ تاہم چاندی کی قیمت میں 30 روپے تولہ تک کمی ریکارڈ کی گئی۔چوبیس قیراط خالص سونے کی قیمت 1 لاکھ 42 ہزار200 روپے تولہ سے بڑھا کر1 لاکھ42 ہزار 800 روپے تولہ ہوگئی ـاسی طرح بائیس قیراط سونا 1 لاکھ 30 ہزار 700 روپے تولہ جبکہ اکیس قیراط سونا 1 لاکھ24 ہزار775 روپے تولہ ہو گیاـ