اوکاڑہ (یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن صلوت سعید نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کی تمام انسانی زندگی کی حفاظت کی تدبیر ہیں ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ڈینگی وائرس کے خاتمہ کے لئے ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے کی جائے ضلع آؤٹ ڈور اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے سرکاری اداروں کے سربراہان ہاؤس کیپنگ کی اور انسداد ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی،غیر ذمہ دارانہ رویہ اور غفلت ناقابل برداشت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے دورہ کے موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب کی ویڈیو لنک میٹنگ کے بعد اوکاڑہ کے سرکاری محکموں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا بھی موجود تھے انہوں نے ضلع میں انسداد ڈینگی اقدامات، طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد ہاٹ سپاٹس کی نگرانی ویکٹر سرویلینس اور ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی کمشنر ساہیوال ڈویژن نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں تاجروں ہاؤسنگ سوسائٹیز طالبعلموں غیر سرکاری تنظیموں اور معاشرہ کی صاحب الرائے لوگوں کو شامل کیا جائے موجودہ موسمی حالات مچھر کی افزائش کے لیے سازگار ہیں جس کے لیے مزید احتیاط کرنے کی ضرورت ہے سرکاری ادارے اپنے زیر انتظام دفاتر میں ہاؤس کیپنگ اور انسداد ڈینگی اقدامات کے سلسلہ میں فول پروف انتظامات کریں کمشنر ساہیوال ڈویژن نے کہا کہ کوئی ادارہ اکیلا ڈینگی کے مسئلہ کو حل نہیں کر سکتا لیکن ہماری اجتماعی کاوشیں ثمر ٓاورہو ں گی انہوں نے ہدائیت کی کہ ضلع کو مختلف زونز میں تقسیم کر کے اس کی نگرانی کی جائے تعلیمی اداروں میں طالب علموں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور اپنے گھروں میں انسداد ڈینگی کے اقدامات پر عمل درآمد کے سلسلہ میں آگاہی دی جائے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ مہا ر اختر حسین بلوچ اور ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بتایا کہ ضلع میں ڈینگی وائرس کے 5امپورٹڈ مریض ہیں جن میں سے دو ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کا باقاعدہ علاج کیا جا رہا ہے 1ہزار 588ٹیمیں ویکٹر سر ویلینس کا کام کر رہی ہیں جبکہ 586ہاٹ سپاٹس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔