ندوکے:جرائم پیشہ افراد کے ساتھ قانون کے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔چوہدری اختر

Published on August 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

بہت جلد علاقے کو جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کا صفایا کر دیں گے،کریک ڈاون جاری ہے
شکرگڑھ(یو این پی)جرائم پیشہ افراد کے ساتھ قانون کے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے علاقے کو جرائم سے پاک اور جرائم پیشہ افراد کا قلع مقع مشن ہے۔ ایس او ندوکے چوہدری اختر نے سینئر صحافیوں میاں محمد ندیم،عمران شاہ،ڈاکٹر طارق میاں بلال میاں افضل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں بغیر کسی دباو جھجک کے مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کریں میرٹ پر کام کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے یقین دلاتا ہوں میرے ہوتے ہوئے آپ کو جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی گی ایسے افراد کے ساتھ ڈی پی او نارووال کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کی سربراہی میں ہم دن رات کوشاں ہیں اور ایسے افراد کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے بہت جلد علاقے کو جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کا صفایا کر دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog