انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت مزید 2 روپے بڑھ گئی

Published on August 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

کراچی (یواین پی) ڈالر پھر سے بے قابو ہو گیا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی امریکی کرنسی کی بڑی چھلانگ، انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قیمت مزید 2 روپے بڑھ گئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 220 روپے کی سطح کو چھو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران قدرے بہتر کارکردگی دکھانے والا پاکستانی روپیہ اب دوبارہ کمزور ہونے لگا ہےپیر کے روز انٹر بینک کے علاوہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو پاکستانی روپیہ کیلئے کاروباری ہفتے کا آغاز کافی مایوس کن رہا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اضافے کے بعد ڈالر 216 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes