فاروق آباد(یو این پی) تھانہ صدر فاروق آباد کی حدود چک جنیرو میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ۔پولیس جھگڑا کاٹی ہوئی لکڑیاں اٹھانے کی وجہ سے ہوا جس پر دونوں گروپوں میں اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت آصف اور سرفراز کے نام سے ہوئی ۔پولیس واقع میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار جا رہے ہیں پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا ہے