فیصل آباد (یو این پی)مہنگی بجلی کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔شہریوں نے بل جلا ڈالے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ اضافہ جگا ٹیکس کے مترادف، ختم کیا جائے،رواں ماہ بجلی کے بلوں کی اصل قیمت سے دوگنابل موصول ہونے پرفیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ جگا ٹیکس کے مترادف ہے، حکومت بجلی سستی، بلوں میں شامل ظالمانہ ٹیکس فوری ختم کرے۔ایک صارف کا 1003 یونٹس کا بل 50ہزار سے تجاوز کر گیا،بل میں فی یونٹ قیمت50روپے کی ملک کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔بجلی بل کی اصل قیمت25 ہزار جبکہ25 ہزار روپے کے اضافی ٹیکسز ڈالے گئے ہیں۔بجلی کے اضافی بلوں سے تنگ شہریوں نے ٹائر جلاکر سڑکیں بلاک کر کے شدید احتجاج کیااوربجلی بل بھی جلا ئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت یہ ظالمانہ ٹیکس ختم کرے، ہم محنت کش ہیں، جہاں 15سو بل آتا تھا اب 15ہزار سے 20ہزار بل آیا ہے۔صارف کے بل میں اس وقت 17قسم کے اضافی ٹیکس عائد ہیں۔ توانائی ماہرین کے مطابق اضافی ٹیکس ناجائز جگا ٹیکس کے مترادف ہیں،وزارت پاور ڈسکوز کی کارکردگی بہتر اور سرکلر ڈیٹ کو ختم نہیں کرسکی، آسان ترین راستہ تلاش کر لیا گیا ہے۔