اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی کا دورہ۔ انہوں نے ایمر جنسی وارڈ کے ساتھ ساتھ کارڈیک وارڈ،ڈائیلائسز وارڈ،بچوں کے وارڈ،سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات اور علاج معالجہ اور تشخیص کے لئے دستیاب سہولیات سے متعلق پوچھا انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے عمومی رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ادویات کی دستیابی اور تشخیصی سہولیات کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے انہوں نے ڈاکٹر ز او ر پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشد نعمت،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین بھی مو جو د تھے۔