نئی دہلی(یواین پی) معروف پاکستانی آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بازو پر چوٹ لگنے کے بعد یو ایس اوپن سے باہر ہوگئی ہیں۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے مداحوں کو اس بات سے آگاہ کیا۔اٴْنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ میرے پاس ایک بری خبر ہے، دو ہفتے قبل کینیڈا میں کھیلتے ہوئے میرے بازو پرچوٹ لگ گئی تھی اور مجھے رپورٹ آنے تک اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ مجھے اتنی بری چوٹ لگی ہے کہ میں کچھ ہفتوں تک ٹینس نہیں کھیل سکوں گی۔