فاروق آباد ( یو این پی) دہی مرکز صحت فاروق آباد کے انچارج ڈاکٹر محمد طیب ستار نے قومی پولیو مہم کا افتتاح کردیا
فاروق آباد یونین کونسل اربن 85 میں بھی 5 سال سے کم عمر بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائیں جا رہے ہیں ایریا انچارج جنید خادم کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کیئے ہماری 26 موبائل ٹیمز اور 1 ٹرانزٹ 1 فیکسڈ سائیڈ ٹیم اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے جو کہ آج 5777 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گئے شیخ عبد الرؤف (فوکل پرسن ای پی آئی شیخوپورہ)، عبدالرشید ( اے ایس وی تحصیل شیخوپورہ) نے ٹیم کے کام کو چیک کیا اور اچھا کام کرنے والی ٹیم کو شاباش دی اور ان کے کام کو سراہا۔ اس موقع پر حافظ عثمان، جنید خادم بھٹی، نعیم الحسن، عمیر خادم، اور حماد موجود تھے۔