تقریب سعید بسلسلہ یومِ ولادت سلطان العاشقین کا انعقاد

Published on August 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

لاہور (یو این پی)بانی و سرپرست سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کے یومِ ولادت باسعادت کے موقع پر تحریک دعوتِ فقر کی جانب سے مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں پر مسرت اور عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں ملک کے طول و عرض سے مریدین اور عقیدتمندوں کے علاوہ نامور سماجی، علمی اور صحافتی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز بعد نمازِ جمعہ ہوا۔ آغاز میں تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف کے بعد آپ کی اعلیٰ شان میں خصوصی بیان ہوا۔ جس میں فقر محمدی کی ترویج و اشاعت میں آپ کی انتھک محنت اور جدو جہد کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ آپ کی شان میں منقبت بھی پیش کی گئی۔ مریدین کی جانب سے ایک خصوصی کیک بھی تیار کیا گیا تھا۔ بعد از سلطان العاشقین کی عمر اور صحت مبارک میں برکت کی خصوصی دعا کی گئی۔ اس ہر مسرت موقع پر لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔ خواتین کے پردے کا بھی انتظام تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog