اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز) راؤ سکندر روڈ وہاب ٹاؤن میں گھر میں برآمدے کی سرکی اور گارڈرز سے بنی چھت اچانک گر گئی۔ جس میں ایک بچی اور ایک ضعیف عورت زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ گھر میں بنے برآمدے کی چھت اچانک گر گئی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے01 ایمبولینس اور 01 ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، تربیت یافتہ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا۔