دبئی (یواین پی ) فاسٹ باولر محمد وسیم کو انجری ہو جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کو دوسرا بڑا دھچکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے بعد فاسٹ باولر محمد وسیم بھی ممکنہ طور پر انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ جمعرات کے روز پریکٹس سیشن کے دوران محمد وسیم کو کمر میں تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال بھجوانا پڑا۔بتایا گیا ہے کہ محمد وسیم کا ایم آر آئی ہو گا، جس کی رپورٹ میں ان کی ممکنہ انجری کی نوعیت معلوم ہو سکے گی۔