ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چنڈ)پاک رینجرز کی جانب سے بارش سے متاثرہ افراد میں پکا ہوا کھانہ تقسیم کیا گیا۔ٹھٹھہ پاکستان رینجرز کی جانب سے گاؤں خمیسو خان، علی بحر اور کینجھر سمیت مختلف مقامات پر موجود بارش سے متاثرہ افراد میں پکا ہوا کھانہ تقسیم کیا گیا، اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ میں تعینات پاک رینجرز کے افسران اور جوانوں کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں پاکستان رینجرز کی ٹیم بارش اور سیلاب متاثرین کی خدمت میں دن رات مصروف عمل ہے – انہوں نے کہا کہ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ ضلع کے دیگر مختلف مقامات پر بھی بارش او سیلاب متاثرین میں مزید پکے پکائے کھانے کی فراہمی کا بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پاکستان رینجرز عوام کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا