کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے،بھٹہ مالکان

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)بھٹہ مالکان کا کہنا ہے کہ کوئلہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے،لیبر کے مسائل بڑھ رہے ہیں جبکہ سرکاری محکمہ جات علیحدہ سے تنگ کرتے ہیں ان تمام معاملات کے حل کے لئے تمام بھٹے مالکان ایک پیج پر ہیں اور صدر رانا فرمان خاں جو بھی قواعد و ضوابط طے کریں گے اس پر عمل ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔مالکان کا کہنا ہے کہ بھٹے کا کاروباردن بدن مسائل کا شکار ہو رہا ہے۔پیداواری لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ آمدن کم ہو رہی ہے اس لئے اب بھٹے کا کاروبار پہلے جیسا نہیں رہا اگر مالکان نے مشترکہ طور پر کوئی حکمت عملی نہ بنائی تو حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے گذشتہ روزشیخوپورہ روڈ کے بھٹہ مالکان نے صدر رانا فرمان خاں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھٹوں کے تمام معامالات کے اختیارات کا فیصلہ ان کے سپرد کر دیا ہے صدر رانا فرمان خان بھٹے چلانے کے حوالہ سے جو طے کریں گے تمام مالکان اس پر عمل کریں گے اس بات کا فیصلہ شیخوپورہ روڈ سیکٹر کی ایک ہنگامی میٹنگ میں کیا گیا جو باگیوالا میں رانا فریاد خاں کے بھٹے پر منعقد ہوئی سینئر نائب صدر چوہدری عبدالرحمن،جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، نائب صدر عدنان نصیر، الماس مجید چٹھہ،میاں افتخار، حاجی یونس کسان کونسلر،رانااحمد ٹیپوخاں، رضوان رحمانی،انصر مجید،حسن باجوہ،حاجی یوسف، خالد پٹواری، حاجی جاوید بھولا،رانا ندیم خاں،ارسلان پنسوتہ، غلام ربانی،میاں قربان،عرفان بلوچ، رانا عباس اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog