ڈی سی ٹھٹھہ کا پاک فوج کے افسران کے ہمراہ سیلاب اور بارش متاثرین کیلئے قائم رلیف کیمپس کا دورہ

Published on August 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے پاک فوج کے کرنل علی زیب اور میجر شیر دل کے ہمراہ سیلاب اور بارش متاثرین کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غلام اللہ روڈ اور ڈگری کالج و دیگر مقامات پر قائم رلیف کیمپس سمیت ساحلی علاقہ کیٹی بندر کے مختلف بارش متاثرہ علاقوں کو دورہ کرکے متاثرین میں خیمے، راشن و دیگر اشیاء ضروریہ تقسیم کیں اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کیٹی بندر کے حفاظتی بندوں کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاک فوج کی ٹیمیں سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے جبکہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے اور متاثرین کو غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسلسل مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش سے متاثرہ افراد کیلئے خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں جن میں متاثرہ لوگوں کو پکا پکایا کھانہ، کپڑے، کمبل، برتن و ديگر اشیاء ضروریہ سمیت طبی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ مختلف مقامات پر بے گھر ہونے والے خاندانوں کو بھی خیمے و دیگر سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ اس موقع پر پاک فوج کے کرنل علی زیب اور میجر شیر دل کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں پاکستان آرمی کی ٹیمیں بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے صف اول میں کھڑی ہے اور ان کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے دیگر مختلف مقامات پر بھی بارش اور سیلاب متاثرہ لوگوں کیلئے مزید خیمہ بستیاں قائم کی جا رہی ہیں، جن میں انہیں ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کا بندوبست کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں پاک فوج عوام کے ساتھ ہے اور انہیں تنہا ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme