فیصل آباد (یو این پی)سسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ محمد عثمان اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عامر الیاس چٹھہ نے پیاز،ٹماٹر ودیگر سبزیوں کی ڈیمانڈ اور سپلائی کا جائزہ لینے کے لئے آڑھتیوں سے میٹنگ سبزی وفروٹ منڈی جھنگ روڈ میں منعقد ہوئی جس میں کمیشن ایجنٹس محمد افضل،شاہنواز،شوکت علی،محمد عمران،محمد شاہد،رانا محمد سلیم،حاجی بشارت علی ودیگر نے شرکت کی۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے کمیشن ایجنٹس کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیاز وٹماٹر کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں اور قیمتوں کو استحکام میں رکھیں تاکہ صارفین کو سہولت فراہم کی جاسکے۔ای اے ڈی اے نے بھی زیادہ سے زیادہ سپلائی پر زور دیا۔کمیشن ایجنٹس نے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث پیاز کی فصل متاثر ہوئی تاہم اس کمی کو پورا کرنے کے لئے افغانستان سے پیاز درآمد کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی فصل بہتر ہے اور سپلائی میں تعطل نہیں آنے دیں گے۔سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور ای اے ڈی اے نے کمیشن ایجنٹس کے تعاون پر شکریہ اداکیا۔