پاکستان میں ڈیم نہ بنا کربڑی کوتاہی کی گئی،عمران خان

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

جہلم (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیم نہ بنا کربڑی کوتاہی کی گئی، ہماری حکومت نے پاکستان میں 10 ڈیمز بنانا شروع کیے، 50 سال بعد بھاشا، داسو، مہمند ڈیم بن رہے ہیں، جب ڈیم ہوتے ہیں تو بارش کے پانی کو قابو کیا جاسکتا ہے، 50 سال میں کسی حکومت نے ملک میں ڈیم بنانے کا نہیں سوچا، جتنی بھی حکومتیں آئی سب سے سوال پوچھتا ہوں آپ لوگوں کوخیال کیوں نہ آیا۔انہوں نے جہلم میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بڑے امتحان میں ڈالا ہے، اللہ اپنی قوم اور مخلوق کو آزماتا ہے، اللہ نے ہمارے اوپر آزمائش دی ہے، ہم سب کو اللہ کے سامنے وعدہ کرنا ہوگا کہ ہم اس امتحان میں فیل نہیں ہوں گے، ہمارے لوگ مشکل میں ہیں، سوات، گلگت سمیت ہر جگہ سیلاب آیا ہوا ہے، تونسہ ، راجن پور، ڈی جی خان میں نہیں جاسکا، ادھر بھی پانی کا سمندر بنا ہوا ہے، لوگوں نے اپنی محنت سے فصلیں اگائیں لیکن پانی آگیا، بلوچستان کے سارے علاقے متاثر ہوئے سندھ میں لوگوں کا برا حال ہے، اس امتحان سے قوم مل کر لڑتی ہے، حکومت جتنی مرضی کوشش کرلے جب تک قوم اکٹھی نہیں ہوتی کامیابی نہیں ہوتی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes