پشاور (یواین پی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے خیمے بنانے والوں سے اپیل کردی۔اپنے ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ خیموں کا کاروبار کرنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ وہ فی سبیل اللّٰہ خیمے فراہم کردیں۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ خیمے فروخت کرنا چاہتے ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اس وقت خیموں کی بہت زیادہ ضرورت ہے، کیونکہ جن لوگوں کے گھر تباہ ہوچکے ہیں وہ گھر تو نہیں بناسکتے مگر انہیں خیمے فراہم کرکے ان کی مدد کی جاسکتی ہے۔