کوئٹہ(یواین پی)کوئٹہ کے نواحی علاقے ولی تنگی میں ڈیم ٹوٹنے کی افواہ پر نواں کلی اور دیگر علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ڈیم ٹوٹنے کی افواہ پر شہریوں کی بڑی تعداد گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف روانہ ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ولی تنگی ڈیم بالکل محفوظ ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں، ولی تنگی ڈیم ٹوٹنے کی اطلاعات درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیم ٹوٹنے کا کوئی خطرہ نہیں، ڈیم کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ادھر بولان کے علاقے مچھ میں مکان کی بوسیدہ چھت گرنے سے 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔