آئل ٹینکرز پر لمبے سفر پر جانے سے پہلے گاڑی کے ساتھ ہمیشہ دو مستند ڈرائیور ہوں شہباز عالم

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

تمام ڈی ایس پی صاحبان اپنے اپنے ایریا میں آئل ٹینکرز کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ میں رہیں
اوکاڑہ (یواین پی /شیخ ندیم شیراز )سیکٹر کمانڈر اوکاڑہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس شہباز عالم نے سیکٹر آفس میں آئل ٹینکرز مالکان سے نیشنل ہائی وے پر روڈ سیفٹی کے قوانین کی پاسداری کے حوالے سے اہم میٹنگ کی.اس موقع پر ڈی ایس پی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس رینالہ خورد سائرہ طارق اور ڈی ایس پی قادرآباد ریاض ڈوگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ آئل ٹینکرز اور گیس بوذر کے ڈرائیوران کو قومی شاہراہ پر دوران ڈرائیونگ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور آئل ٹینکرز پر لمبے سفر پر جانے سے پہلے گاڑی کے ساتھ ہمیشہ دو مستند ڈرائیور ہوں جن کے پاس گاڑی میں ہر وقت آگ بجھانے کے آلات اور کارڈن ٹیپ موجود ھو اور ڈرائیور رات کو سفر نہ کریں اور گاڑی بریک ڈاؤن ہونے کی صورت میں گاڑی کو محفوظ جگہ پر کھڑی کریں۔اوگرا اور این ایچ ایس اوکے قوانین کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ ان ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ابھی ہم نوٹسز جاری کر رہے ہیں اور عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں لیگل ایکشن بھی لیا جائے گا ۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کے افسران موبائل ایجوکیشن یونٹ کے ذریعے آئل کمپنیوں کے دفاتر اور آئل ڈیپوؤں پر بریفنگ سیشنز کا اہتمام کریں۔ تمام ڈی ایس پی صاحبان اپنے اپنے ایریا میں آئل ٹینکرز کے نمائندوں کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور ریسکیو 1122, سول ڈیفینس اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ فزضی مشترکہ مشقیں کریں۔ اس موقع پر موبائل ایجوکیشن یونٹ کے انسپکٹر خیام اصغر نے بتایا کہ کل ہم نے ساہیوال آر پی او آفس میں اوکاڑہ ، ساہیوال اور پاکپتن سے آئے ہوئے سینئر ٹریفک وارڈنز، پی ایچ پی کے افسران کو آئل ٹینکر یا گیس بوزر کے حادثے کی صورت میں لیکیج کے حوالے سے ٹریننگ دی اور عملی نمونہ کر کے دکھایا کہ ایمرجنسی کی صورت میں کس طریقہ سے ہم نے وہاں سے گاڑیوں کو باحفاظت نکالنا ہے اور جائے حادثہ کی صورت میں اسے کس طرح کارڈن اور محفوظ کر کے عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت کرنی ہے ۔ آر پی او ساہیوال طیب حفیظ چیمہ نے خود بھی لیکچر اٹینڈ کیا اور موٹر وے پولیس کی اس کاوش کو سراہا۔ اور ٹریننگ سیشن کروانے پر سیکٹر کمانڈر نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس شہباز عالم کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme