حالیہ تباہ کن بارشوں سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل

Published on August 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

نیازی خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے نام پرچندہ سیاسی مقاصد کیلئیے استعمال کیہا
ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے یو این پی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ تباہ کن بارشوں سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے جتنا ٹھٹھ متاثر ہوا ہے مگر آپ بلوچستان کے لسبیلہ کو دیکھیں جو صفاہستی سے مٹ چکا ہے جو لوگ متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ان سے اللہ پوچھے گا۔عمران خان نیازی کا فنڈز ھڑپ کرنا وطیرہ رہاہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں بھی ثابت ہوگیا کہ نیازی خان نے شوکت خانم کینسر اسپتال کے نام پر حاصل کردہ چندہ اور فنڈز سیاسی مقاصد کے لئے اپنی پارٹی پر خرچ کر دیئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان نیازی سزا یافتہ ملزم بن گیا ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے برسات اور سیلاب متاثرین کے لئے ايک رلیف کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے اور ہر ڈسٹرک میں وہ متاثرین کے کوائف جمع کر رہی ہے۔ تمام متاثرین میں منصفانہ انداز میں امداد تقسیم کی جارہی ہے سب کو مچھر دانی، ٹینٹ اور راشن تقسیم کرنے کا کام جاری ہے سندھ کے متاثرین کے لئے یونیسیف کی جانب سے سات کروڑ روپے مالیت کی دوائیں بھی فراھم کی گئی ہیں جبکہ قادر پٹیل کی جانب سے متاثرہ افراد اور خواتین میں کپڑے اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes