پشاور(یواین پی) خیبرپختونخوا میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 1256 تک پہنچ گئی، صوبے میں ڈینگی سے اب تک 3 اموات ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 155 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ ڈینگی کیس مردان سے 376 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہری پور میں 134، خیبر، 289، نوشہرہ 158، پشاور 103 اور ڈی آئی خان میں 55 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔